زیر نظر کتاب مرجع زمانہ،قائد یگانہ، رہبر فرزانہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ السید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی تقاریر و رشحات قلم کا مجموعہ ہے جو حالات و مناسبات کے تحت انجام پاتی رہی ہیں اورفارسی زبان میں بیداری اسلامی کے عنوان سے سلسلہ وار چار کتابوں کی اشاعت منظر عام پر آئی اور مقبول خاص و عام ہوئی۔ ان کتابوں میں بیداری اسلامی کی ماہیت و حقیقت، بیداری اسلامی کے اسباب و علل، بیداری اسلامی کی راہ کے خطرات و مشکلات ، بیداری اسلامی کی موجودہ و آئندہ صورتحال، انقلاب اسلامی کے خدوخال جیسےموضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

            یقیناً رہبر معظم انقلاب اسلامی کے زاویۂ دید سے مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کے انقلاب اور بیداری اسلامی کی تحقیق ، نہایت ضرو

ری ہے۔حضرت معظم لہ نے کئی برسوں سے اسی بیداری اسلامی کو اپنا مرکزی موضوع قرار دیا ہے اور قوم کی رہنمائی و رہبری کے فریضہ کے علاوہ اس میدان میں آپ مہارت حاص ہے۔

clients testimonials

Are you looking for an Old Book which isn't available anywere?

Please click the button to contact, we will get back to you asap.