زیر نظر کتاب’’۷۲، عاشورائی کلام‘‘محرم و عاشور سے متعلق رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ السید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی ۲۳ برسوں کے دوران ہونے والی تقاریر اور بیانات کا فارسی مجموعہ ہے جس کو ماہرمترجم حجۃ الاسلام مولانا سیدنذر امام نقوی صاحب نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود نہایت عرق ریزی کے بعد اردو کا لباس عطا کیا ہے تاکہ اردو داں حضرات بھی رہبر معظم کے محرم وعاشوراءاورسوگواری وعزاداریٔ سرکار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے متعلق بیانات سے مستفید ہوسکیں۔
ولایت فائونڈیشن اس کتاب کو طباعت کے بعدموالیان قتیل کربلا عاشقان شہید نینواؑکی خدمت میں پیش کرنے کا شرف حاصل کررہا ہے۔
خدا وند عالم رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ مترجم محترم کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہماری اس ناچیز کوشش کو قبولیت کا شرف عنایت فرمائے۔

ولایت فائونڈیشن
نئی دہلی

clients testimonials

Are you looking for an Old Book which isn't available anywere?

Please click the button to contact, we will get back to you asap.