پیغمبر رحمتؐ کی حیات با برکت کے شیرین، یادگار اور تاریخ ساز لمحات کی توصیف ناقص الفاظ و اقوال سے نہیں کی جاسکتی۔ یہ الفاظ تو انتہائی محدود ہیں،  کوزہ میں بحر ذخّار کو کس طرح سمویا جاسکتا ہے؟
ایسا انسان کامل کہ جس کے طفیل خداوند منان نے افلاک کو خلعت فاخرۂ وجود سے نوازا’’لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاکَ‘‘۔
ایسا انسان والا صفات جو وادی قربت میںمنزل ’’قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی‘‘ تک پہنچا، جہاں جبرئیل جیسا مقرب ملک بھی اپنے پر پرواز سمیٹ کر کہنے لگا: بال برابر بھی آگے بڑھا تو میرے یہ خوبصورت پر جل جائیں گے۔
مگر رسول اللہؐ گئے اور وہاں تک گئے جہاں نہ عقل کی رسائی ہے، نہ طائر تخیل پر مار سکتا ہے اور نہ ہی کوئی قلم طاقت رقم رکھتا ہے!!

کتاب ہٰذا،’’اخلاق بایدمحمدی باشد‘‘کا اردو ترجمہ ہے جس میں رہبر انقلاب اسلامی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے ان بعض بیانات کو یکجا کیا گیا ہے جن میںآپ نے مختلف مناسبتوں پرصاحب خلق عظیم ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیؐ کے انفرادی و اجتماعی اخلاق و کردار کے بعض گوشوں پر روشنی ڈالی ہے۔

clients testimonials

Are you looking for an Old Book which isn't available anywere?

Please click the button to contact, we will get back to you asap.